امریکا مزید زوال سے بچنا چاہتا ہے تو بالادستی اور جارحانہ پالیسیوں سے باز رہے؛ ایران

12 hours ago 5

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
ایران کی مسلح افواج نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بالادستی اور دشمنانہ پالیسیاں اختیار کرنے سے باز رہے بصورت دیگر ایران کے خلاف کھڑی ہونے والی ہر طاقت کو بالآخر زوال اور انتشار کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے اتوار کے روز اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کی حالیہ سیاسی اور انتخابی پیش رفت دراصل ایران کے خلاف محاذ آرائی میں واشنگٹن کی ناکامیوں کی عکاسی کرتی ہے۔ جنرل شکارچی نے امریکی وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکنز کی مبینہ شکست کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی سیاست میں سامنے آنے والی تبدیلیاں محض اندرونی سیاسی اتار چڑھاؤ کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک بڑی حقیقت کی نشاندہی کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پیش رفت ایک طاقتور ایران کی مزاحمت کے سامنے امریکی ناکامی کا مظہر ہے۔ ایرانی فوجی ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو ایران کے خلاف اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنی چاہیے، کیونکہ ایران کے خلاف محاذ آرائی کرنے والی طاقتیں بالآخر اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہیں گی۔ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی جاری ہے اور مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث خطے کی سیکیورٹی صورتحال مسلسل غیر یقینی کا شکار ہے۔
Read Entire Article
Chatroom