اسلام آباد کے ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کو کیوں خالی کروایا جا رہا ہے؟

2 hours ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

اسلام آباد کے حساس ترین علاقے ریڈ زون میں واقع ’ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو‘ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب خالی کروانا شروع کر دیا۔

انڈپینڈنٹ اردو کی ٹیم جب جمعے کو ’ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو‘  پہنچی تو اس وقت بھی پولیس اہلکار وہاں موجود تھے، جبکہ متعدد رہائشی اپنا سامان منتقل کرنے میں مصروف تھے۔

عمارت کے ایک رہائشی نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ وہ گذشتہ دو برس سے اپنی فیملی کے ساتھ یہاں کرائے پر مقیم تھے اور چار ماہ قبل ہی ان کے کرایہ نامے میں توسیع کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا: ’گذشتہ رات دیر گئے پولیس کی بڑی تعداد آئی۔ اہلکار ہر اپارٹمنٹ کے دروازے پر گئے اور فوری طور پر عمارت خالی کرنے کا کہا۔ ساتھ یہ بھی بتایا گیا کہ حکم نہ ماننے کی صورت میں قانونی کارروائی ہوگی۔‘

عمارت میں قائم ہوٹل کے چند مہمانوں نے بھی انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ وہ باہر کھانے کے لیے گئے ہوئے تھے، لیکن ’جب رات گئے واپس آئے تو وہاں سات سو سے آٹھ سو پولیس اہلکار اور دیگر سکیورٹی اہلکار موجود تھے۔‘

ان کے مطابق انہیں فوری طور پر چیک آؤٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

ONE TOWER

’ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو‘ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب خالی کروانا شروع کر دیا (انڈپینڈنٹ اردو)

انڈپینڈنٹ اردو کی ٹیم کو عمارت کے اندرونی حصوں سے کوریج کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، جبکہ پولیس انتظامیہ نے میڈیا کی نقل و حرکت محدود رکھی۔

عمارت خالی کروانے کی وجہ کیا ہے؟

ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کو خالی کروانے کی کارروائی اسلام آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے بعد کی گئی، جس میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے اقدام کو برقرار رکھا گیا۔

سی ڈی اے نے اس عمارت کی لیز منسوخ کر دی تھی، جسے عدالت نے درست قرار دیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق لیز منسوخی کی بنیادی وجہ اربوں روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی تھی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ منصوبہ تقریباً دو دہائیاں قبل ایک نجی گروپ کو دیا گیا تھا۔ اس جگہ پر اصل معاہدے کے تحت فائیو سٹار ہوٹل تعمیر ہونا تھا۔

تاہم بعد ازاں منصوبے میں تبدیلی کر کے یہاں رہائشی اپارٹمنٹس اور کمرشل یونٹس قائم کیے گئے، جسے حکام نے اصل معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا۔

سی ڈی اے کا مؤقف

سی ڈی اے کے مطابق چونکہ اس مقام پر فائیو سٹار ہوٹل تعمیر نہیں کیا گیا، اس لیے اہم سرکاری دوروں، بین الاقوامی وفود اور سفارتی تقریبات کے دوران انتظامی اور لاجسٹک مشکلات پیش آتی رہیں۔

ادارے کا کہنا تھا کہ ریڈ زون میں واقع اس مقام کا اصل مقصد اہم ریاستی اور سفارتی ضروریات پوری کرنا تھا، جو تبدیل شدہ منصوبے کے باعث ممکن نہ ہو سکا۔

ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو اسلام آباد کے اہم ترین مقامات میں شمار ہوتی ہے اور عدالت کے فیصلے کے بعد عمارت خالی کروانے کا عمل شروع ہو چکا ہے، جبکہ یہ واضح نہیں کہ یہاں موجود رہائشیوں اور کمرشل یونٹس کے مالکان یا کرایہ داروں کے لیے آئندہ کیا انتظامات کیے جائیں گے۔

Read Entire Article