11 جنوری 2026 کی اس تصویر میں ریسکیو اہلکار اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹو میں ایک گھر میں سلینڈر دھماکے کے بعد امدادی کاموں میں مصروف ہیں (ریسکیو حکام)
پولیس اور ضلعی حکام کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹو میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب شادی کے فنکشن کے دوران ایک گھر میں سلینڈر دھماکے کے نتیجے میں چھ افراد جان سے چلے گئے۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جواد طارق نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ سلنڈر دھماکا جی سیون ٹو کے علاقے 66 کوارٹرز کی گلی نمبر 23 میں ہوا، جس کے نتیجے میں چار گھر متاثر ہوئے۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پولیس کے مطابق مجموعی طور پر متاثرہ گھروں سے 15 افراد کو نکالا گیا، جن میں سے چھ کی موت ہو گئی جبکہ نو زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ جان سے جانے والوں میں دلہا دلہن بھی شامل ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صاحبزادہ یوسف بھی جائے حادثہ پر پہنچے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے مطابق ریسکیو آپریشن جاری ہے، جس کے مکمل ہونے کے بعد وجوہات کا تعین کیا جا سکے گا۔
.png)
5 months ago
17


English (US) ·