اسلام آباد؛ انسانی اسمگلنگ، ویزا فراڈ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

10 hours ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرکے 3 الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا کہ ڈائریکٹر شہزاد ندیم بخاری کی ہدایات پر ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل اسلام آباد نے ملزمان اسد امتیاز اور ماہد اشرف پر باہمی ملی بھگت سے شہری عبداللہ خان کو آذربائیجان کے ورک ویزا کا جھانسہ دے کر 5 لاکھ روپے  سے زائد ہتھیانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ مزید بتایا گیا کہ دوسرے واقعے میں ملزم ناصر محمود نے شہری محمد راسخ سے اس کے بھائی اسد علی اور کزن محسن خان کو پرتگال بھجوانے کے نام پر 6 لاکھ روپے نقد اور بینک کے ذریعے وصول کیے لیکن ملزم نہ تو پرتگال کا ورک ویزا فراہم کر سکا اور نہ ہی وصول کی گئی رقم واپس کی۔ ایف آئی اے کے مطابق انکوائری مکمل ہونے کے بعد ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف امیگریشن آرڈیننس 1979 کی دفعات 18، 22 اور تعزیرات پاکستان کی دفعہ 109 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اسی طرح تیسری کارروائی میں اے ایچ ٹی سی اسلام آباد سرکل نے انسانی اسمگلر عمران سرور گرفتار کرلیا، ملزم نے بیرون ملک بھجوانے کے نام پر شہری سے 27 لاکھ روپے بٹورے، جنہوں نے امریکا اور سعودی عرب بھجوانے کا جھانسہ دیا تھا۔ حکام کا کہنا تھا کہ چاروں ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Read Entire Article