استنبول: فٹبال میچ کے دوران نایاب واقعہ، گیند لگنے سے بے ہوش پرندے کو کھلاڑیوں نے بچا لیا

3 months ago 8

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
استنبول میں ایک امیچور فٹبال میچ کے دوران پیش آنے والا ایک نایاب واقعہ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ ترکش خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میچ کے دوران گیند لگنے سے بے ہوش ہو کر گرنے والی ایک سیگل کو دوبارہ زندہ کر لیا گیا۔ یہ واقعہ استنبول فرسٹ امیچور لیگ پلے آف فائنل میں پیش آیا، جو زیتن برنو میں میولاناکاپی گزیلیزار اور استنبول یردم اسپور کے درمیان کھیلا جا رہا تھا۔ میچ کے 22ویں منٹ میں استنبول یردم اسپور کے گول کیپر نے کک لگائی تو گیند فضا میں اڑتی ایک سیگل سے جا ٹکرائی جو بے ہوش ہو کر زمین پر گر پڑی۔ ٹیم کے کپتان فوری طور پر پرندے کی مدد کو پہنچے۔ ان کے مطابق سیگل سانس نہیں لے رہی تھی، جس پر انہوں نے تقریباً دو منٹ تک اسے سینے پر دباؤ (سی پی آر) دیا۔ کچھ دیر بعد پرندے میں حرکت واپس آئی۔ اسے پانی پلایا گیا اور میچ کے میڈیکل عملے کے حوالے کر دیا گیا۔ 🇹🇷 CRAZY: The goalkeeper hit a seagull with the ball right during a match of the Istanbul amateur league! Fortunately, a player was on the field who was able to perform cardiopulmonary resuscitation on the bird and save it from death. He saved the bird! pic.twitter.com/dhuuPtGBtl — Lord Bebo (@MyLordBebo) February 23, 2026 بعد ازاں معلوم ہوا کہ پرندے کے پر کو نقصان پہنچا ہے اور وہ وقتی طور پر اڑنے سے قاصر ہے، تاہم اس کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔
Read Entire Article
Chatroom