اب پالیسی جلال آباد، قندھار یا کابل سے نہیں اسلام آباد سے آئے گی: گورنر خیبرپختوخوا

10 hours ago 5

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے اتوار کو کہا کہ صوبے میں امن کے لیے خفیہ معلومات پر آپریشنز کرنے پڑیں گے اور ’پالیسی جلال آباد، قندھار یا کابل کی بجائے اسلام آباد سے آئے گی۔‘

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اتوار کو پشاور میں مشیر داخلہ و قبائلی علاقہ جات اور سیکریٹری داخلہ کے ہمراہ سکیورٹی پر پریس کانفرنس کی۔

 وفاقی حکومت نے 11 اکتوبر کو خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ کیا تھا، جسے پی ٹی آئی نے ’غیر آئینی‘ قرار دیا تھا۔

اس حوالے سے وفاقی حکومت کا موقف تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ’دہشت گردی‘ کے خلاف خاطرخواہ اقدامات نہیں کیے جو صوبے میں گورنر راج یا ایمرجنسی نافذ کرنے کی بڑی وجہ بنی۔

پشاور میں اتوار کو پریس کانفرنس کے دوران گورنر خیبرپختونخوا نے بھی اسی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے جو اب فیصلے ہیں یا ہماری پالیسی ہے وہ اسلام آباد سے آئے گی، وہ جلال آباد، قندھار یا کابل سے نہیں آئے گی۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے افغان پالیسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’افغانستان اس وقت سہولت کاری کر رہا ہے انڈیا اور اسرائیل کی۔ ہمارے اوپر یہ ڈرونز کہاں سے آ رہے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’صوبے میں امن کے قیام کے لیے انٹیلیجنس کے بنیاد آپریشن کرنے پڑیں گے اور ہم اس کی ذمہ داری لیں گے۔‘

’دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتیں گے، دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے۔ گذشتہ حکومت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ریاست کا ساتھ نہیں دیا۔‘

ساتھ ہی انہوں نے وفاق اور صوبے کے درمیان ’دوری‘ کو بھی تسلیم کیا اور کہا کہ ’وفاق اور صوبے کے درمیان گیپ زیادہ تھا اور وفاق سے کچھ بھی مانگنے کا طریقہ کار الگ تھا۔ گالم گلوچ سے مانگنے کا طریقہ صحیح نہیں ہمیں بات کرنی چاہیے۔‘

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ’صوبے میں امن کے قیام کے لیے انٹیلیجنس کے بنیاد آپریشن کرنے پڑیں گے اور ہم اس کی ذمہ داری لیں گے۔‘
اتوار, نومبر 8, 2026 - 14:30
Main image: 

<p>گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 8 نومبر 2026 کو پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا (سکرین گریب/ پی ٹی وی)</p>

type: 
SEO Title: 
اب پالیسی جلال آباد، قندھار یا کابل سے نہیں اسلام آباد سے آئے گی: گورنر خیبرپختوخوا
Read Entire Article
Chatroom