Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں نعمان علی کو شاندار کارکردگی کا صلہ مل گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی دو درجے ترقی پاکر تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔
نعمان علی اور دوسری پوزیشن پر موجود مچل اسٹارک کے ریٹنگ پوائنٹس 843 ہیں جس میں اعشاریہ کے بعد انتہائی معمولی سا فرق ہے۔
پہلی پوزیشن پر موجود جسپریت بمراہ کے پوائنٹس 879 ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی ایک درجے تنزلی سے چوبیسویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔
بلے بازوں کی فہرست میں سعود شکیل ایک درجہ ترقی پاکر ٹاپ ٹین میں نویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔
Delight for fast bowlers in Melbourne in the latest ICC Men's Test Rankings 🙌
More 👇https://t.co/eAkrnd9Vwr
— ICC (@ICC) December 31, 2025