9 مئی ڈیجیٹل دہشت گردی کیس: معید پیرزادہ، صابر شاکر، عادل راجا اور دیگر کو عمر قید

3 months ago 27

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جمعے کو صحافیوں صابر شاکر، معید پیرزادہ اور وجاہت سعید اور یوٹیوبرز عادل راجہ اور حیدر مہدی کو ریاستی اداروں سے متعلق ’9 مئی ڈیجیٹل دہشت گردی‘ کے مقدمات میں عمر قید کی سزائیں سنائی ہیں۔ 

عدالت نے نو مئی کو ریاستی اداروں کے خلاف ’ڈیجیٹل دہشت گردی‘ سے متعلق مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے کانٹنٹ کری ایٹرز عادل راجہ اور حیدر مہندی کو دو، دو بار عمر قید کی سزا سنائی۔ 

اسی طرح صحافی صابر شاکر، وجاہت سعید اور معید پیرزادہ کو بھی دو، دو بار عمر قید کی سزائیں سنائی گئیں۔ 

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے ملزمان پر دوسری دفعات کے تحت مجموعی طور پر 35 سال قید اور مجموعی طور پر 15 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔  

وفاقی دارالحکومت کے تھانہ آبپارہ میں دائر مقدمے میں صابر شاکر، معید پیرزادہ اور سید اکبر حسین کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ تھانہ رمنا میں درج کی گئی ایف آئی آر میں صحافی شاہین صہبائی، حیدر مہدی اور وجاہت سعید کو سزائیں سنائی گئیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

عدالت نے ٹرائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے آج سنایا گیا۔

پراسکیوشن کی جانب سے مجموعی طور پر 24 گواہان پیش کیے گئے تھے۔ 

عدالت نے پراسکیوشن کی استدعا پر ملزمان کی غیر موجودگی میں ٹرائل مکمل کیا۔ 

عدالت نے واضح کیا تھا کہ انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت ملزمان کی عدم موجودگی میں ٹرائل کیا جا سکتا ہے۔

Read Entire Article