60 سالہ حکیم کی شادی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کیوں کررہی ہے؟

3 months ago 10

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
سوشل میڈیا پر اس وقت راولپنڈی کے 60 سالہ حکیم بابر کی شادی کی ویڈیو ٹرینڈنگ میں ہے۔ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ راولپنڈی کے 60 سالہ حکیم بابر نے جوان لڑکی کے ساتھ شادی کردی۔ یہ ایکس پر مختلف اکاؤنٹس سے شیئر کروائی جارہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین اپنی مختلف آرا کا اظہار کررہے ہیں۔ کیپشن میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ حکیم صاحب کہتے ہیں کہ اصل چیز نیت کی سچائی اور رشتے کی قانونی و شرعی حیثیت ہے۔ ہم دونوں بہت خوش ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن اس رشتے پر بہت خوش نظر آرہی ہیں جبکہ اہل خانہ بھی نئے شادی شدہ جوڑے کےلیے خوش ہیں۔ ویڈیو پر اپنی آرا دیتے ہوئے اکثر صارفین نے لکھا ہے کہ زنا کو عام کرنے کے بجائے نکاح کو آسان بنایا جائے۔ کمنٹس میں نئے جوڑے کےلیے تہنیتی پیغامات اور دعائیں بھی درج ہیں۔ کہہ دو کہ یہ Ai ہے 🫩 pic.twitter.com/QTNrhU2jEX — Fayyaz Shah (@RebelByThought) February 23, 2026  
Read Entire Article
Chatroom