کرک میں پولیس وین پر حملہ، پانچ اہلکار مارے گئے: پولیس 

4 months ago 24

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی کرک میں پولیس کے مطابق منگل کی صبح نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس موبائل سکواڈ کی گاڑی پر حملے کے نتیجے میں پانچ اہلکار جان سے گئے ہیں۔ 

کرک پولیس کے کنٹرول روم کے اہلکار نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ گرگری پولیس سٹیشن کی حدود میں دوران ڈیوٹی موبائل سکواڈ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس میں پانچ اہلکار جان سے چلے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں ایوان وزیر اعظم سے جاری ہونے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع کرک میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی مذمت کی اور کہا کہ ’دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس نے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اسلام آباد ہی میں جاری ہونے والے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی کرک واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ‎ سکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر حملہ درندہ صفت عناصر کی کھلی بربریت ہے۔

‎انہوں نے کہا کہ ’شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ریاست پوری قوت سے دہشت گردوں کو جواب دے گی۔‘

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل افریدی نے کرک میں پولیس وین پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس موبائل پر حملہ  انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان میں سہیل افریدی نے کہا کہ ’ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا اور پولیس اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔‘

whatsapp channel.jpeg

Read Entire Article