ایران مذاکرات چاہتا ہے تو ہمارے پاس آ سکتا ہے یا ہمیں کال کر سکتا ہے: صدر ٹرمپ

3 hours ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو کہا ہے کہ اگر ایران دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے بات چیت کرنا چاہتا ہے تو وہ امریکہ سے رابطہ کر سکتا ہے۔

امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’اگر وہ بات کرنا چاہتے ہیں تو وہ ہمارے پاس آ سکتے ہیں، یا وہ ہمیں (فون) کال کر سکتے ہیں۔‘

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’آپ جانتے ہیں، ایک ٹیلی فون ہے، ہمارے پاس اچھی اور محفوظ لائنیں ہیں۔‘

امریکی صدر نے ہفتے کو اپنے مذاکرات کاروں سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کا پاکستان کا دورہ منسوخ کر دیا تھا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی جمعے کو اسلام آباد تو پہنچے لیکن ان کی امریکی مذاکرات کاروں سے ملاقات نہیں ہو سکی۔

عباس عراقچی اتوار کو عمان گئے اور اسی شام واپس اسلام آباد آ گئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی پیر کو اسلام آباد سے ماسکو جائیں گے جہاں ان کی صدر ولادی میر پوتن اور دوسرے روسی حکام سے ملاقاتیں ہونا ہیں۔ 

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا

Read Entire Article