Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی کے قریب اسکول وین حادثے میں متعدد بچے زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اسکول وین الٹنے سے وین میں سوار متعدد بچے زخمی ہوئے جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حادثے میں اسکول وین کو شدید نقصان پہنچا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز جمعرات کو بھی کراچی میں ایک اسکول وین حادثے کا شکار ہوئی تھی،
شارع فیصل پر ریوو ڈالے کی غفلت سے ناتھا خان پل سے پہلے کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، وین ڈرائیور کی حاضر دماغی کے باعث بچے معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
وین میں دو سال سے لے کر اٹھ سال تک کے بچے بچیاں موجود تھیں، حادثے کے بعد بچے برے طریقے سے خوفزدہ رونا شروع کر دیا۔