جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کا غزہ کے تین بلاکس میں فوجی آپریشن

1 hour ago 2

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

اسرائیلی فوج نے بدھ کو غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے کے تین بلاکس میں فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے صلاح الدین روڈ کے بعض حصے بند کر دیے ہیں، حالانکہ اکتوبر 2025 سے وہاں جنگ بندی نافذ ہے۔

اسرائیلی فوج کے زیر انتظام کوآرڈی نیٹر آف گورنمنٹ ایکٹیویٹیز اِن دی ٹیریٹریز (سی او جی اے ٹی) نے بدھ کو فیس بک پر ایک بیان میں کہا کہ فوج نے وسطی غزہ میں ’یلو لائن‘ کے قریب فوجی آپریشن شروع کیا ہے، جس کا ہدف بلاک نمبر 660، 661 اور 666 ہیں۔

بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ اس کارروائی کا ہدف ’دہشت گردوں کا بنیادی ڈھانچہ‘ ہے۔

سی او جی اے ٹی نے کہا کہ آپریشن کے دوران مذکورہ بلاکس میں صلاح الدین روڈ بند رہے گی۔

نزوح عائلات فلسطينية من مناطق حددها جيش الاحتلال شمالي مخيم النصيرات وسط قطاع غزة بعد إصدار جيش الاحتلال أوامر إخلاء جميع المناطق المحاذية للمربعات التي تشملها عملية الجيش الإسرائيلي في قطاع غزة https://t.co/ny8cJlbbfA

— جريدة القدس (@alqudsnewspaper) November 18, 2026

اسرائیلی ادارے نے فلسطینیوں کو ہدایت کی کہ وہ اس علاقے سے دور رہیں، جب تک اسرائیلی فوج کا ترجمان آپریشن ختم ہونے کا باضابطہ اعلان نہیں کرتا۔

بیان میں فوجی کارروائی کی نوعیت یا اس کے متوقع دورانیے سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

غزہ میں جنگ بندی کی صورت حال

غزہ کی وزارت صحت کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 10 اکتوبر 2025 کو جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد سے اسرائیلی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں ایک ہزار 650 فلسطینی جان سے گئے جبکہ پانچ ہزار 975 زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

غزہ میں جنگ بندی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس منصوبے کے پہلے مرحلے کے تحت نافذ ہوئی تھی، جس کا مقصد غزہ میں اسرائیلی جنگ کا خاتمہ تھا۔

منصوبے کے پہلے مرحلے کے تحت اسرائیلی فوج غزہ کے اندر اس مقام تک پیچھے ہٹ گئی تھی جسے ’یلو لائن‘ کہا جاتا ہے۔

اسرائیل اب بھی غزہ کی پٹی کے تقریباً 70 فیصد علاقے پر قابض ہے، جبکہ زیادہ تر فلسطینی اس کے زیر قبضہ علاقے سے باہر کے حصوں میں مقیم ہیں۔

اکتوبر 2023 سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اب تک 74 ہزار سے زیادہ فلسطینی جان سے جا چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 76 ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

جنگ کے باعث غزہ کے تقریباً 90 فیصد بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا یا وہ تباہ ہو چکا ہے، جبکہ اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق علاقے کی تعمیر نو پر تقریباً 71 ارب 40 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔

اسرائیل اب بھی غزہ کی پٹی کے تقریباً 70 فیصد علاقے پر قابض ہے، جبکہ زیادہ تر فلسطینی اس کے زیر قبضہ علاقے سے باہر کے حصوں میں مقیم ہیں۔
بدھ, نومبر 18, 2026 - 18:30
Main image: 

<p>شمالی غزہ پٹی میں فلسطینی پناہ گزینوں کے جبالیہ کیمپ میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے کے پاس سے 8 فروری 2026 کو گزرتے بچے (عمر القطاع / اے ایف پی)</p>

type: 
SEO Title: 
جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کا غزہ کے تین بلاکس میں فوجی آپریشن
Read Entire Article
Chatroom