Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
شہر قائد میں راشد منہاس روڈ پر یو بی ایل کمپلیکس کے قریب کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے ایک شخص ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا کار سوار نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں مبینہ ڈاکو لوٹ مار کرکے فرار ہو رہے تھے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ہلاک و زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پولیس نے لاش اور زخمی کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
https://img.express.pk/media/videos/WhatsAppVideo2026-10-21at4-28-04AM.mp4
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، کار ڈرائیور اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر شواہد بھی جمع کیے جا رہے ہیں تاکہ واقعے کی اصل صورت حال معلوم کی جاسکے۔