Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
خیبر پختونخوا میں نئی صوبائی حکومت کی جانب سے کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
خیبرپختونخوا کی نئی صوبائی حکومت کی جانب سے ضلع مہمند کے نوجوانوں کے لیے کرکٹ اور والی بال گراؤنڈز کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔
کے پی کے حکومتی ذرائع کے مطابق علاقے میں نوجوانوں کو کھیلوں کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے 16 نئی کرکٹ پچز اور 8 والی بال گراؤنڈز کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ منصوبے کے تحت 6 کرکٹ پچز اور 3 والی بال گراؤنڈز مکمل ہو چکے ہیں جبکہ باقی گراؤنڈز کی تعمیر بھی جلد مکمل کر لی جائے گی۔
خیبرپختونخوا میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں کھیلوں کی کٹس بھی فراہم کی جائیں گی۔ ان اقدامات کا مقصد خیبرپختونخوا کے نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا اور کھیلوں کی سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔