پاکستان کا اسرائیل کے خلاف شطرنج میچ کا بائیکاٹ

2 hours ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

پاکستان نے بدھ کو ازبکستان کے شہر سمرقند میں جاری 46ویں فائیڈ ورلڈ چیس اولمپیاڈ 2026 میں اسرائیل کے خلاف مقررہ میچ کھیلنے سے انکار کر دیا۔

چیس فیڈریشن آف پاکستان (سی ایف پی) کے مطابق اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔

پاکستان اور اسرائیل کے درمیان میچ بدھ کو اس بین الاقوامی ایونٹ کے افتتاحی راؤنڈ میں طے تھا تاہم پاکستان نے اسرائیلی ٹیم کے خلاف کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے مقررہ میچ میں حصہ نہیں لیا۔

اس میچ میں اسرائیل کو 4-0  سے واک اوور ملا، یعنی اسرائیل نے چاروں بورڈز پر بغیر کھیلے مکمل چار  میچ پوائنٹس حاصل کیے۔

سی ایف پی کے صدر ذیشان نقوی نے کہا کہ اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کی واضح اور مستقل پالیسی ہے اور فیڈریشن حکومت کی پالیسی کے برخلاف کسی میچ میں شرکت نہیں کر سکتی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ذیشان نقوی نے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کا پیغام دینا بھی تھا۔

انہوں نے کہا: ’ہم نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے اس میچ کا بائیکاٹ کیا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت جاری رکھے گا، تاہم فیڈریشن اسرائیل کے حوالے سے پاکستانی حکومت کے سرکاری مؤقف کی پاسداری کرے گی۔

46واں فائیڈ ورلڈ شطرنج اولمپیاڈ 15 سے 27 ستمبر تک سمرقند میں جاری ہے، جس میں دنیا بھر کی قومی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

ایونٹ میں اوپن اور خواتین کے الگ الگ مقابلے ہو رہے ہیں اور دونوں کیٹیگریز میں مجموعی طور پر 390 سے زیادہ ٹیمیں رجسٹرڈ ہیں۔

چیس فیڈریشن آف پاکستان (سی ایف پی) کے مطابق اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔
بدھ, ستمبر 16, 2026 - 20:45
Main image: 

<p>پاکستان اور اسرائیل کی ٹیموں کی خودکار طور پر مقابلہ طے ہوا تھا تاہم پاکستان نے باضابطہ طور پر میچ میں حصہ نہیں لیا (ادتیا رائے/ایکس)</p>

jw id: 
aNyx0e9h
type: 
SEO Title: 
پاکستان کا اسرائیل کے خلاف شطرنج میچ کا بائیکاٹ
Read Entire Article
Chatroom