پاکستان اور انڈونیشیا کی انسداد دہشت گردی آپریشنز کیلئے مشترکہ فوجی مشق

5 months ago 13

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
پاکستان اور انڈونیشیا کی افواج نے انسداد دہشت گردی آپریشنز کی تربیت کے لیے مشترکہ مشق کامیابی مکمل کی اور تمام تربیتی مقاصد حاصل کرلیے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق پاکستان۔انڈونیشیا مشترکہ فوجی مشق "شاہین اسٹرائیک–ٹو" کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی، دونوں ممالک کی مشترکہ فوج مشق 8 سے 19 نومبر تک جاری رہی۔ بیان میں کہا گیا کہ اس مشق کا بنیادی مقصد انسداد دہشت گردی  کے آپریشنز تھے، اس مشق میں پاکستان آرمی اور انڈونیشین آرمی کی خصوصی جنگی ٹیموں نے حصہ لیا اور تمام تربیتی مقاصد کامیابی سے حاصل کر لیے گئے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ مشق کا باضابطہ اختتام 18 نومبر کو ہوا جبکہ اختتامی تقریب میں پاکستان کی جانب سے ایک جنرل آفيسر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور  انڈونیشیا کی جانب سے سینئر فوجی حکام شریک ہوئے۔ بیان میں کہا گیا کہ مشترکہ مشق کے دوران دونوں ممالک کے دستوں نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل قابلیت اور بھرپور ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا، تربیت میں بلٹ اپ ایریاز میں کارروائیوں، دہشت گردی مخالف تکنیکوں اور آئی ای ڈیز کے تدارک سے متعلق جدید طریقہ کار پر خصوصی توجہ دی گئی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مشق "شاہین اسٹرائیک–II" نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دیرینہ عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور دونوں ممالک کے تعاون کو نئے سنگ میل تک پہنچایا ہے۔
Read Entire Article