ون ڈے ٹرائی سیریز؛ سری لنکا کی پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت

1 month ago 12

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
ون ڈے ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ نے پاکستان کی جانب سے ون ڈے میں ڈیبیو کیا۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی کے مطابق وہ نمبر 4 پر بیٹنگ کریں گے۔ ٹیم میں صائم ایوب، فخر زمان، بابر اعظم، حسن نواز، سلمان علی آغا، سعد بیگ منہاس عرفات، فہیم اشرف، کپتان شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔ پی سی بی کے مطابق لیگ اسپنرز شاداب خان اور سفیان مقیم بیماری کے باعث آج کے میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ بقیہ میچز میں شرکت سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ ایک روزہ سہ فریقی سریز پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جا رہی ہے۔
Read Entire Article
Chatroom