سعودی سول ڈیفنس کے مطابق جمعرات کو ایک حوثیوں نے ریاض میں کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ کے ایک ٹاور کو نشانہ بنایا جس سے عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔
سول ڈیفنس کی جانب سے ایکس پر جاری ایک بیان کے مطابق حملے کے بعد ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں جہاں ٹاور کی کئی منزلوں اور ملحقہ عمارتوں کو نقصان پہنچا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ شہری املاک کو دانستہ نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے اور حوثی ملیشیا کے جارحانہ طرزِ عمل کے خطرے کو ظاہر کرتا ہے۔
متعلقہ حکام نے واقعے پر فوری ردعمل دیتے ہوئے ایسی صورت حال سے نمٹنے کے لیے منظور شدہ تمام طریقہ کار اور اقدامات پر عمل درآمد کیا تاکہ انسانی جانوں اور املاک کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
دوسری جانب سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ریاض میں شہری اور اقتصادی تنصیبات اور شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے والے حوثی حملوں کے تسلسل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملیشیا خطے اور دنیا کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ’مملکت اپنی خودمختاری کے دفاع، قومی اثاثوں کے تحفظ اور اپنے شہریوں اور مقیم افراد کی سلامتی و تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کے اپنے مکمل اور جائز حق پر زور دیتی ہے۔
’بین الاقوامی قانون کے اصولوں کے مطابق اپنی سرزمین یا اثاثوں کے خلاف کسی بھی جارحیت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔‘
سعودی عرب نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور سعودی عرب کے خلاف حوثی حملوں کی مذمت کریں۔
<p>سعودی سول ڈیفنس کے مطابق 19 نومبر 2026 کو حوثیوں نے ریاض میں کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ کے ایک ٹاور کو نشانہ بنایا (ایس پی اے)</p>
.png)
46 minutes ago
1




English (US) ·