Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
امریکی ریاست پنسلوانیا سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ خاتون ایتھلیٹ ریچل آپا نیویارک سٹی میراتھن میں پہلی مرتبہ شرکت کے دوران زندگی کی بازی ہار گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریچل آپا پارکنسنز بیماری پر تحقیق کے لیے چندہ جمع کرنے کی غرض سے 26.2 میل طویل ریس میں حصہ لے رہی تھیں۔
Rachel Apa was thrilled to be among the 60,000 people taking part in the biggest marathon in the world. The 2026 New York City Marathon threaded its way through all five of the city's boroughs last weekend. It was Rachel's first time in the race, and her last.
As Inside… pic.twitter.com/tb14BrLbiB
— Larry Conger 🇺🇸 (@eMTBrides) November 3, 2026
ریچل میراتھن کے تقریباً 24ویں میل پر سینٹرل پارک میں فنش لائن سے محض دو میل سے کچھ زیادہ فاصلے پر اچانک گر پڑیں۔
موقع پر موجود ایک شخص نے فوری طور پر سی پی آر شروع کیا جس کے بعد ریس کی میڈیکل ٹیم نے بھی طبی امداد فراہم کی اور ڈیفبریلیٹر استعمال کیا۔
بعد ازاں انہیں ماؤنٹ سائی نی میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے کئی گھنٹوں تک جان بچانے کی کوشش کی تاہم وہ دم توڑ گئیں۔
ان کے والد اسٹیو آپا کے مطابق ریچل کو شدید جسمانی مشقت کے دوران پٹھوں کے ٹوٹنے اور جسم میں زہریلے مادوں کے پھیلاؤ کی بیماری رابڈومائیولائسز لاحق ہوئی تھی۔
ریچل بکنیل یونیورسٹی کی سابق فیلڈ ہاکی کھلاڑی تھیں۔ انہوں نے اپنے مرحوم دادا کی یاد میں یہ ریس دوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔
ان کی وفات پر یونیورسٹی اور امریکی فیلڈ ہاکی حکام نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔