نوشکی میں فائرنگ، پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور دو اہلکار چل بسے: پولیس

2 hours ago 2

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پولیس کے مطابق منگل کو پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور دو اہلکار فائرنگ کے نتیجے میں جان سے چلے گئے۔

بلوچستان میں 7 روزہ پولیو مہم پیر سے شروع ہوئی، جس کے لیے 9 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام  اضلاع میں پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لیے پولیس کی سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس نوشکی سلیم شاہوانی نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ دونوں پولیس اہلکار پولیو ٹیم کے ساتھ سکیورٹی پر مامور تھے کہ کلی جمال آباد میں مسلح موٹر سائیکل سوار نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دونوں موقعے پر جان کی بازی ہار گئے، تاہم پولیو کی ٹیم محفوظ رہی۔

پولیس اہلکاروں کی شناخت عبدالرؤف مینگل اور یاسر کے نام سے ہوئی۔

ایس پی نوشکی سلیم شاہوانی کے مطابق واقعے کے بعد حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پولیس ذرائع کے مطابق مسلح حملہ آور جاتے وقت پولیس اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔

وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو نے واقعے سے متعلق آئی جی پولیس اور سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر داخلہ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ’پولیو ورکرز کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانا بچوں کے محفوظ مستقبل پر حملہ ہے۔ پولیو کے خلاف جنگ دراصل بلوچستان کے بچوں کو محفوظ اور صحت مند مستقبل دینے کی جنگ ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’دہشت گرد عناصر بلوچستان کے بچوں کو بیماریوں سے محفوظ بنانے کی کوششوں کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔‘

ماضی میں بھی بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پولیو ٹیموں اور حفاظت پر مامور اہلکار حملہ آوروں  کا نشانہ بنے ہیں۔

ضلع نوشکی دو سال سے شدید بدامنی کا شکار رہا ہے اور یہاں کالعدم علیحدگی پسند تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل اے) کافی سرگرم ہے۔

نوشکی شہر متعدد بار مسلح حملہ آوروں کی حملوں کی زد میں رہا ہے اور بدامنی کے باعث بعض اوقات سکیورٹی ادارے حالات کو کنٹرول رکھنے کے لیے کرفیو کا نفاذ بھی کرتے رہتے ہیں۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس نوشکی سلیم شاہوانی کے مطابق واقعہ کلی جمال آباد کے علاقے میں پیش آیا۔ واقعے میں پولیو ٹیم محفوظ رہی۔
منگل, ستمبر 22, 2026 - 15:15
Main image: 

<p class="rteright">پاکستانی پولیس اہلکار 26 اپریل 2016 کو کوئٹہ میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کے کارکنوں کے ہمراہ تعینات ہیں&nbsp;(بنارس خان / اے ایف پی)</p>

type: 
SEO Title: 
نوشکی میں فائرنگ، پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور دو اہلکار چل بسے: پولیس
Read Entire Article
Chatroom