معاشی مشکلات کے درمیان دھرنے ’خود کو تکلیف‘ دینا ہو گی: میاں اورنگزیب

1 hour ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

پاکستان کے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے اتوار کو خبردار کیا کہ احتجاج اور دھرنوں کے نتیجے میں معیشت کو روزانہ تقریباً 120 ارب روپے کا نقصان ہوسکتا ہے۔ 

ان کا یہ انتباہ ایک ریکارڈ شدہ ٹی وی پیغام میں سامنے آیا، جو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب مجوزہ احتجاجی مارچ سے قبل جاری کیا گیا۔ ایک تحقیقی مطالعے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے حکومت کا عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ اس مارچ کو روکنے کے لیے اقدامات کرے گی۔

پی ٹی آئی نے اپنے بانی عمران خان کی رہائی اور آئین کی بالادستی کے لیے عوامی حمایت حاصل کرنے کی غرض سے 27 ستمبر کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اسلام آباد کی طرف مارچ کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب جماعتِ اسلامی نے بھی آج اسلام آباد کی جانب اپنا مارچ شروع کر رہی ہے تاکہ حکومت پر پٹرولیم لیوی ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا سکے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اپنے پیغام میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث پیدا ہونے والی معاشی مشکلات کے تناظر میں احتجاج اور دھرنے ’خود اپنے آپ کو دی گئی تکلیف‘ کے مترادف ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ دھرنوں، ہڑتالوں، سڑکوں کی بندش اور کاروباری سرگرمیوں میں تعطل سے ملکی معیشت کو یومیہ تقریباً 120 ارب روپے کا نقصان ہوسکتا ہے جبکہ اس کے اثرات ٹیکس ریونیو، برآمدات، سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کی رفتار پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام کے لیے مشکل فیصلوں اور مسلسل کوششوں کے نتیجے میں ملک نے ایک اہم سفر طے کیا ہے اور اب معیشت کو استحکام سے پائیدار ترقی کی طرف لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ بدقسمتی سے مشرق وسطیٰ کی صورت حال سے سب متاثر ہو رہے ہیں، پھر بھی ملک معاشی استحکام سےمعاشی ترقی کی طرف جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ منصوبہ بندی کمیشن کے اکنامک ونگ کے ساتھ مل کر ماضی کے تجربات اور موجودہ معاشی حالات کو سامنے رکھتے ہوئے معاشی سرگرمیوں میں تعطل کے اثرات کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جس کے مطابق مختلف شعبوں میں مجموعی طور پر تقریباً 120 ارب روپے یومیہ نقصان کا اندیشہ ہے۔

 محمد اورنگزیب نے کہا کہ مسائل بیٹھ کر حل کریں، دھرنوں اور احتجاج سے نقصان کا اثر غریب عوام پر پڑے گا۔

 وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر بلند ترین سطح 21 اعشاریہ 4 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، اخراجات میں کمی لائی جا رہی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے، اور ملک معاشی استحکام سے معاشی ترقی کی طرف جا رہا ہے، برآمدات کے شعبے میں بھی درست سمت میں گامزن ہیں، پُرامید ہیں کہ معاشی ترقی کے سفر میں مزید تیزی آئے گی۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث پیدا ہونے والی معاشی مشکلات کے تناظر میں احتجاج اور دھرنے ’خود اپنے آپ کو دی گئی تکلیف‘ کے مترادف ہوں گے۔
اتوار, ستمبر 20, 2026 - 12:15
Main image: 

<p class="rteright">محمد اورنگزیب کا&nbsp;ریکارڈ شدہ ٹی وی پیغام میں سامنے آیا، جو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب مجوزہ احتجاجی مارچ سے قبل جاری کیا گیا۔ سالانہ بجٹ پیش کرنے کے بعد 13 جون، 2024 کو پریس کانفرنس کر رہے ہیں (اے ایف پی)</p>

type: 
SEO Title: 
معاشی مشکلات کے درمیان دھرنے ’خود کو تکلیف‘ دینا ہو گی: میاں اورنگزیب
Read Entire Article
Chatroom