مذاکراتی پیشکش کے خط میں امریکا کا لہجہ اور مؤقف کافی نرم ہے؛ ایران

2 weeks ago 10

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
ایران کے سکیورٹی چیف محسن رضائی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی جانب سے بھیجے گئے خط میں مؤقف اور لہجے میں نمایاں نرمی آئی ہے۔ ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی سے گفتگو کرتے ہوئے محسن رضائی کا کہنا تھا کہ امریکی حکام کے رویے میں مکمل تبدیلی آئی ہے جو اس بات کی مثبت علامت ہے کہ ایرانی عوام نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے بتایا کہ انہوں نے تاحال امریکی نائب صدر کے خط کا جواب نہیں دیا۔ دوسری جانب ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے محسن رضائی نے کہا کہ تہران نے ابھی تک اپنے جوہری نظریے یا پالیسی میں تبدیلی کرنے کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ سفارتی رابطوں کے حوالے سے پیش رفت کے اشارے مل رہے ہیں تاہم دونوں ممالک کے درمیان اختلافات اور جوہری پروگرام سے متعلق معاملات بدستور اہمیت رکھتے ہیں۔
Read Entire Article
Chatroom