لاہور میں گٹکا مافیا کے گرد گھیرا مزید تنگ

5 months ago 18

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

ملزمان لاہور سمیت دیگر اضلاع میں پابندی کے باوجود گٹکا تیار کر کے فروخت اور سپلائی کرتے تھے


ایس پی سٹی کی سربراہی میں گٹکا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس میں ایس ایچ او شاد باغ زاہد احمد  کی کارروائی کے دوران گٹکا تیار کر کے فروخت کرنے والے دو ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

شاد باغ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ملزمان کو گٹکا سمیت گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 40 کلو لیکوئیڈ گٹکا، 25 پیکٹ چونا گٹکا تیار کرنے والے اوزار اور خام مال سمیت دیگر سامان برآمد ہوا۔

ملزمان لاہور سمیت دیگر اضلاع میں پابندی کے باوجود گٹکا تیار کر کے فروخت اور سپلائی کرتے تھے۔ 

ملزمان گٹکا کی ترسیل کے لیے لوکل ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان میں عبدالجبار اور حسنین شامل ہیں جن پر مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا تھا کہ گٹکا فروشی کے خلاف بڑی کارروائی  پر ایس ایچ او شاد باغ زاہد احمد اور ٹیم کو شاباش دی گئی ہے۔ گٹکا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے۔

Read Entire Article