فیصل آباد، کیمیکل فیکٹری میں بوائلر دھماکہ، 11 افراد جاں بحق، سات زخمی

5 months ago 22

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

دھماکے سے فیکٹری کے اطراف میں موجود کئی گھروں کی چھتیں بھی گر گئیں


اسلام آباد:

فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں کیمیکل فیکٹری کے اندر بوائلر دھماکے کا انتہائی ہولناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ سات زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ فیکٹری کے اطراف میں موجود کئی گھروں کی چھتیں بھی گر گئیں۔

دھماکے کے باعث فیکٹری سے ملحقہ ایک گھر کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور ان کے دو بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے، جبکہ مجموعی طور جاں بحق ہونے والوں میں چھ بچے دو خواتین دو بزرگ اور فیکٹری ملازم شامل ہیں۔ 

علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے لاشوں کو نکالا۔

ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مزید افراد بھی ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں، جس کے پیشِ نظر سرچ آپریشن کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

Read Entire Article