فیصل آباد میں گیس لیک ہونے سے دھماکا، خواتین سمیت 14  اموات

5 months ago 19

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

صوبہ پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد میں جمعے کو ایک فیکٹری میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے دھماکہ ہوا، جس سے ریسکیو حکام کے مطابق کم از کم 14 اموات ہوئی ہیں جبکہ کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اس لیے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے صوبائی ادارے ریسکیو 1122 کے مطابق یہ دھماکا ملک پور شہاب ٹاؤن کبڈی سٹیڈیم گراؤنڈ کے قریب فیکٹری میں گیس لیکج کے باعث ہوا جس سے فیکٹری اور اطراف کی گھر منہدم ہو گئے۔

یہ واقعہ صبح لگ بھگ 5 بجے کے قریب پیش آیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایک سرکاری بیان میں ’14 اموات کی تصدیق کی گئی‘ جن میں خواتین بھی شامل ہیں جبکہ کہا گیا کہ ’ریسکیو کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے جدید مشینری اور آلات کی مدد سے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے 17 متاثرین کو ملبے سے نکالا۔‘

ریسکیو پنجاب کے ترجمان  فاروق احمد نے ایک بیان میں کہا کہ 22 ایمرجنسی وہیکل اور 130 سے زائد ریسکیو اہلکار آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ منہدم عمارت سے کئی لوگوں کو زندہ ریسکیو کیا گیا۔

امداد ٹیمیں جدید آلات کی مدد سے ملبے تلے دبے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں جبکہ ملبے سے نکالے گئے شدید زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال بھی منتقل کر دیا گیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

Read Entire Article