شیخوپورہ پولیس نے 19 سالہ مغویہ فائزہ کو بحفاظت بازیاب کرا لیا، ملزم گرفتار

1 day ago 3

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
تھانہ کوٹ عبدالمالک پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 19 سالہ مغویہ فائزہ کو بحفاظت بازیاب کرا لیا اور اغوا میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کوٹ عبدالمالک رانا شہزاد احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے جدید تفتیشی حکمت عملی کی مدد سے مغویہ کا سراغ لگایا۔ ڈی پی او بلال ظفر شیخ کے مطابق مغویہ کی بحفاظت بازیابی اور ملزم کی گرفتاری پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر کارروائی کا نتیجہ ہے۔ شہریوں کے تحفظ اور مظلوموں کو انصاف کی فراہمی کے لیے پولیس کی کوششیں جاری ہیں۔
Read Entire Article
Chatroom