سعودی عرب: جازان میں حوثیوں کا حملہ، دو افراد زخمی، مسجد کو نقصان پہنچا

3 days ago 6

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

سعودی عرب کے شہری دفاع کے ادارے نے کہا ہے کہ ہفتے کو یمن کے حوثیوں کی جانب سے داغا گیا ایک پروجیکٹائل جنوبی علاقے جازان میں گرنے سے دو افراد زخمی جب کہ ایک مسجد اور کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے (ایس پی اے) کے مطابق الطوال گورنری میں گولہ گرنے کے بعد سول ڈیفنس کی ٹیمیں حملے کی جگہ پر پہنچ گئیں۔ اس حملے میں کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

سقوط مقذوف في محافظة الطوال بمنطقة جازان نتج عنه إصابتان وأضرار مادية في مسجد وعدد من المباني والمركبات.#الدفاع_المدني pic.twitter.com/gMdcr41KMQ

— الدفاع المدني السعودي (@SaudiDCD) September 12, 2026

انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں۔

سول ڈیفنس کے ایک ترجمان نے شہری املاک کو نشانہ بنانے کے عمل کو ’بین الاقوامی انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی‘ قرار دیا اور مزید کہا کہ حکام نے ایسے واقعات کے لیے مقررہ طریقہ کار پر عمل کیا ہے۔

یہ حملہ گذشتہ چند دنوں میں جنوبی سعودی عرب پر حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملوں کے سلسلے کے بعد مملکت میں سکیورٹی کی کشیدہ صورت حال کے دوران ہوا ہے۔

منگل کو حوثیوں نے ابہا، خمیس مشیط، جازان اور نجران میں شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بناتے ہوئے حملے کیے، جن میں خواتین اور بچوں سمیت 73 افراد زخمی ہوئے۔

اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے حوثیوں پر الزام عائد کیا اور کہا کہ وہ جان بوجھ کر سعودی عرب کے قومی بنیادی ڈھانچے اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے ہفتے کو سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن کو نشانہ بنانے والے ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور حملوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جمعرات کی صبح ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں تیل کی پائپ لائن کو نشانہ بنانے والے ڈرون حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ڈرون عراق سے لانچ کیے گئے تھے۔

سعودی عرب نے حملوں کے ایک روز بعد جمعے کو پائپ لائن کو عارضی طور پر بند کردیا، جبکہ حملوں کے فوراً بعد ہنگامی اور ماہر تکنیکی ٹیمیں پائپ لائن کی سکیورٹی اور حفاظت کا جائزہ لینے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر کام کرنے میں مصروف ہیں۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان سجاد حیدر خان نے ایک بیان میں کہا، ’پاکستان سعودی عرب کی ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر کیے گئے ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، جن کے نتیجے میں پائپ لائن کو نقصان پہنچا اور شہری زخمی ہوئے۔‘

 

سول ڈیفنس کے ترجمان کے مطابق شہری املاک کو نشانہ بنانے کا عمل کا ’بین الاقوامی انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی‘ ہے۔
اتوار, ستمبر 13, 2026 - 08:00
Main image: 

<p>سعودی عرب کے مطابق جازان کے علاقے میں&nbsp;حوثیوں کے گولے سے&nbsp;دو افراد زخمی ہوئے جبکہ&nbsp;ایک مسجد، کئی عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا (ایس پی اے)</p>

type: 
SEO Title: 
سعودی عرب: جازان کے علاقے میں حوثیوں کا حملہ، دو افراد زخمی، مسجد کو نقصان پہنچا
Read Entire Article
Chatroom