سعودی دارالحکومت ریاض سے خطرہ ٹل گیا، دو ڈرون حملے کو اتحادی افواج ناکام بنا دیا

3 weeks ago 17

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے لیے خطرے کی صورتحال ختم ہونے کا اعلان کردیا گیا جبکہ اتحادی افواج نے یمن سے سعودی عرب کے جنوبی علاقے کی جانب بھیجے گئے دو ڈرون طیارے فضا میں ہی تباہ کردیے۔ ترجمان اتحادی افواج کے مطابق دونوں ڈرون طیاروں کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی روک کر تباہ کردیا گیا۔ سعودی محکمہ شہری دفاع نے بھی اعلان کیا کہ ریاض شہر کے لیے خطرے کی صورتحال ختم ہوچکی ہے تاہم شہریوں اور مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کو حفاظتی ہدایات پر عمل جاری رکھنے کی تاکید کی گئی ہے۔ اس سے قبل شہری دفاع نے قومی ابتدائی وارننگ پلیٹ فارم کے ذریعے ریاض میں الرٹ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو کھلی جگہوں، شیشوں، بالکونیوں اور چھتوں سے دور رہنے کی ہدایت کی تھی۔ عمارتوں سے باہر موجود افراد کو قریبی عمارت میں پناہ لینے یا کسی مضبوط آڑ کے پیچھے محفوظ ہونے کا مشورہ بھی دیا گیا تھا۔ حکام نے شہریوں کو افواہیں پھیلانے اور غیر مصدقہ ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی تحفظ سے متعلق صرف سرکاری ہدایات پر عمل کیا جائے۔
Read Entire Article
Chatroom