سری لنکا: اسرائیلی سیاحوں کے کشتی بان کو سمندر میں دھکا دینے پر غم و غصہ

1 week ago 9

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

سری لنکا میں ایک اسرائیلی سیاح کی جانب سے مقامی کشتی بان کو سمندر میں دھکا دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ملک میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یہ ویڈیو نو نومبر کو وائرل ہوئی۔ کشتی چلانے والے کو جب دھکا دیا گیا تو وہ پانی پی رہا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے سری لنکن حکومت سے واقعے کا نوٹس لینے اور ذمہ دار شخص کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کشتی پر موجود مقامی گائیڈ پانی پی رہے ہیں کہ اسی دوران ایک سیاح انہیں دھکا دے کر سمندر میں گرا دیتا ہے۔ ویڈیو میں گروپ کے دیگر افراد کو اس واقعے کے بعد ہنستے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

اسرائیلی صحافی ڈینیئل امرام نے بھی اس واقعے میں ملوث سیاحوں کا ردعمل شیئر کیا ہے۔

ان کے مطابق سیاحوں نے اپنے اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ایک مذاق تھا، ملازم ٹھیک ہیں اور ہمارا مقصد انہیں تکلیف پہنچانا نہیں تھا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تاہم ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد متعدد صارفین نے مقامی کشتی بان کے ساتھ اسرائیلی سیاحوں کے رویے پر تنقید کی اور سری لنکن حکام سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق تاحال اسرائیلی سیاح کی شناخت، واقعے کی درست جگہ اور تاریخ کی باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

سری لنکن حکام نے بھی اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا اور نہ ہی پولیس کی جانب سے تحقیقات شروع کیے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔

واقعے نے سری لنکا میں سیاحت کے شعبے سے وابستہ مقامی کارکنوں کے تحفظ اور ان کے ساتھ سیاحوں کے رویے سے متعلق بحث بھی چھیڑ دی ہے۔

سری لنکا کے شہری اس سے پہلے بھی اسرائیلی سیاحوں کے رویے پر شکایات کرتے رہے ہیں جبکہ ماضی میں بھی اس نوعیت کے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے سری لنکن حکومت سے واقعے کا نوٹس لینے اور ذمہ دار شخص کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
سوموار, نومبر 9, 2026 - 18:00
Main image: 

<p>وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کشتی پر موجود مقامی گائیڈ پانی پی رہے ہیں کہ اسی دوران ایک سیاح انہیں دھکا دے کر سمندر میں گرا دیتا ہے (سکرین گریب/ایکس)</p>

type: 
SEO Title: 
سری لنکا: اسرائیلی سیاحوں کے کشتی بان کو سمندر میں دھکا دینے پر غم و غصہ
Read Entire Article
Chatroom