راولپنڈی ٹیسٹ؛ پاکستان کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری

1 week ago 4

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، قومی ٹیم میں 4 کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ہے۔ قومی ٹیسٹ ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں میں اوپنر طیب عارف، محمد طحہٰ، آل راؤنڈر عرفات منہاس اور فاسٹ بولر ثاقب خان شامل ہیں۔ سری لنکن کپتان کوسل مینڈس نے توقع کے مطابق ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ان کا کہنا ہے کہ وکٹ فاسٹ بولنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے۔ مہمان ٹیم نے پچ کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی تجربہ کار اسپنر کو شامل نہیں کیا۔ 🚨 THE FUTURE IS HERE! 🌟🇵🇰 - All smiles from Pakistan's newest Test debutants—Muhammad Tayyab Arif, Mohammad Taha, Arafat Minhas, and Saqib Khan—as they gear up for what they hope will be a dream start in the whites against Sri Lanka! 😍🔥 ALL THE BEST! ❤️🇵🇰 pic.twitter.com/ssS5fderPM — M Farhan (@MFarhan1200) November 9, 2026 قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پہلے سیشن میں محتاط رہنا ہوگا۔ انہوں نے تصدیق کی تھی کہ قومی ٹیم کی جانب سے کم از کم چار کھلاڑی ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔ سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات پر راولپنڈی پولیس نے مؤثر سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات کیے ہیں۔ پاکستان اور سری لنکا ٹیم پاکستانی ٹیم بابر اعظم (کپتان)، اذان اویس، محمد طیب عارف، سعود شکیل، محمد طلحہٰ، سلمان علی آغا، غازی غوری، رضااللہ، عرفات منہاس ،محمد عباس اور ثاقب خان پر مشتمل ہے۔ سری لنکن ٹیم کوشال مینڈس ( کپتان)، لاہیرو اودارا، پسندو سوریا بندارا، دنیش چندی مل، کمنڈو مینڈس، دھانا جیا ڈی سلوا، سونال دینوشا، ملن رتنائیکے، لاہیرو کمارا، اسیتھا فرنینڈو اور دلشان مدوشانکا پر مشتمل ہے۔
Read Entire Article
Chatroom