بلوچستان: ہندو برادری کے مذہبی تہوار میں ملک بھر سے یاتریوں کی شرکت

4 weeks ago 15

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
بلوچستان کے تاریخی مذہبی مقام ہنگلاج ماتا استھان میں نوراتری کے موقع پر درگا اشٹمی کی پُروقار تقریبات منعقد ہوئیں، جن میں ملک بھر سے ہندو یاتریوں نے شرکت کی۔ تقریبات میں سیکڑوں پیدل یاتریوں سمیت ہندو برادری کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ بلوچستان کی پہلی ہندو خاتون اسسٹنٹ کمشنر کشش چوہدری کو تقریبات کے لیے فوکل پرسن مقرر کیا گیا اور انہیں انتظامات کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی۔ حکومت بلوچستان کے خصوصی تعاون سے ہنگلاج ماتا استھان آنے والے ہندو یاتریوں کے لیے مختلف انتظامات کیے گئے اور سہولیات فراہم کی گئیں۔ ہندو رہنما سینیٹر دنیش کمار نے مذہبی تہوار کے موقع پر بہترین انتظامات کرنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی حکومت کی تعریف کی۔ درگا اشٹمی کی تقریبات کا پُرامن انعقاد پاکستان میں اقلیتوں کی مذہبی آزادی، مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کی عکاسی کرتا ہے۔
Read Entire Article
Chatroom