بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں رواں ہفتے منعقد ہونے والے دو روزہ چیف منسٹر آرچری ٹورنامنٹ میں پہلی بار خواتین بھی شریک ہوئیں۔
جمعرات اور جمعے کو منعقدہ اس ٹورنامنٹ میں صوبے کے نو اضلاع سے خواتین اور مرد تیر اندازوں نے حصہ لیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
تیر اندازی کے مقابلوں میں نیشنل چمپیئن حناطہ علی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
حناطہ نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں بتایا: ’تیر اندازی کا تعلق جنگوں وغیرہ سے رہا ہے، لیکن پھر آہستہ آہستہ اس نے ایک کھیل کی شکل اختیار کر لی، لہٰذا آج ہم تیر اندازی کو ایک کھیل کے طور پر کھیل رہے ہیں۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ آج کل کی نوجوان نسل میں جہاں بے چینی اور ڈپریشن موجود ہوتا ہے، اس حوالے سے کھیل ایک بہت اچھا موقع ہیں اور ’ہم واقعی ان تمام چیزوں، ڈپریشن، بے چینی اور دیگر مسائل کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھتے ہیں۔‘
بلوچستان میں آرچری ایسوسی ایشن کے صدر محمد شہزاد ترین نے بتایا کہ پہلے اس کھیل میں لڑکیاں نہیں ہوتی تھیں، لیکن اب ہر کیٹیگری میں لڑکیاں، لڑکے اور سینیئر کھلاڑی موجود ہیں، جنہوں نے قومی سطح پر اس میں حصہ لیا ہے۔
انہوں نے دیگر خواتین پر بھی زور دیا کہ وہ بھی اس کھیل میں حصہ لیں۔
ٹورنامنٹ کے اختتام پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تیر اندازوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

.png)
2 hours ago
2




English (US) ·