برازیل کی ویمنز انڈر 20 لیگ فائنل میں کھلاڑیوں کے درمیان ہاتھا پائی، ویڈیو وائرل

2 days ago 3

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
برازیل کی ویمنز انڈر 20 لیگ کے فائنل میں کورنتھیئنز اور فیروویاریا کی کھلاڑیوں کے درمیان شدید جھگڑا ہوگیا جس کے باعث میچ تقریباً 6 منٹ تک روکنا پڑا۔ واقعہ دوسرے ہاف کے دوران پیش آیا جب دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی نے ہاتھا پائی کی شکل اختیار کرلی۔ صورتحال اس قدر کشیدہ ہوگئی کہ میچ آفیشلز کو مداخلت کرنا پڑی جبکہ واقعے کے بعد تین افراد کو میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔ 🇧🇷😳 INCREÍBLE COMO TERMINÓ LA FINAL DEL PAULISTÃO FEMENINO SUB 20 EN BRASIL. GOLPES Y PATADAS POR DOQUIER. pic.twitter.com/8F6tDg4jBu — Despliegue Fútbol (@DespliegueFutCL) November 15, 2026 کھیل کے دوران پیش آنے والے اس ناخوشگوار واقعے کے باوجود مقابلہ دوبارہ شروع ہوا اور اختتام پر فیروویاریا نے کورنتھیئنز کو 0-2 سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کرلی۔
Read Entire Article
Chatroom