باسکٹ بال کی تاریخ کی ناقابل یقین غلطی، کھلاڑی نے اپنی ہی ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا

1 week ago 9

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
امریکی کالج ویمنز باسکٹ بال کے ایک میچ میں ایسا دلچسپ اور حیران کن واقعہ پیش آیا جس نے شائقین اور کمنٹیٹرز کو بھی حیرت میں ڈال دیا۔ جمعے کو سدرن یوٹاہ کے خلاف مقابلے میں آخری کوارٹر کے اختتام میں صرف 20 سیکنڈ باقی تھے اور نیو میکسیکو اسٹیٹ کی ٹیم 60 کے مقابلے میں 61 پوائنٹس کے ساتھ یعنی صرف ایک پوائنٹ کے فرق سے آگے تھی۔ اسی دوران ایما کرسٹیانو نے حریف ٹیم کا پاس روکا اور تیزی سے آگے بڑھتے ہوئے گیند باسکٹ میں ڈال دی تاہم بدقسمتی سے یہ مخالف ٹیم کے بجائے ان کا اپنا باسکٹ تھا۔ کمنٹیٹر نے ابتدا میں اسے نیو میکسیکو اسٹیٹ کی برتری سمجھا لیکن دوسرے کمنٹیٹر نے فوراً غلطی کی نشاندہی کردی۔ ایما بھی ابتدا میں خوشی کا اظہار کرتی نظر آئیں تاہم حقیقت سامنے آنے پر انہوں نے شرمندگی سے چہرہ ہاتھوں میں چھپا لیا۔ WRONG BASKET, WRONG BASKET… She SHOT it in THEIR BASKET' New Mexico State women's basketball player SCORES on her OWN HOOP with 20 SECONDS LEFT while TRAILING by ONE COVERS HER FACE in DISBELIEF — entire team in SHOCK pic.twitter.com/imqJpZQCux — RT (@RT_com) November 6, 2026 دلچسپ بات یہ ہے کہ ساتھی کھلاڑیوں نے آخری لمحات میں شاندار واپسی کرتے ہوئے دو باسکٹ اسکور کیے۔ اسٹیسی چووینو نے کھیل ختم ہونے سے صرف دو سیکنڈ قبل فیصلہ کن باسکٹ کرکے اپنی ٹیم کو 63 کے مقابلے میں 64 پوائنٹس سے کامیابی دلادی۔ حیرت انگیز طور پر اسی روز آرکنساس کے ایک میچ میں بھی کھلاڑی نے اپنی ہی ٹیم کے باسکٹ میں گیند ڈال دی تھی۔ Today’s off to an interesting start. A college basketball player scored on the wrong basket. pic.twitter.com/N3HnAWGQR0 — Talia Goodman (@TaliaGoodmanWBB) November 6, 2026  
Read Entire Article
Chatroom