دو مرتبہ ایشین گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم نے جمعرات کو بارش سے متاثرہ میچ میں تھائی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے کر ایشین گیمز کے ویمنز کرکٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
جاپان کے شہر نشین کے کوروجی ایتھلیٹک پارک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم کو 11 اوورز میں 92 رنز کا ہدف ملا، جسے اس نے آخری اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے کپتان فاطمہ ثنا نے اہم موقع پر جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ایک ہی اوور میں دو چوکے اور دو چھکے لگائے۔ انہوں نے ایسے وقت ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جب پاکستان کو جیتنے کے لیے 24 گیندوں پر 44 رنز درکار تھے۔
بعد میں ایمن فاطمہ اور طوبیٰ حسن نے بھی پاکستان کو ہدف کے قریب پہنچایا۔ طوبیٰ حسن نے 10ویں اوور میں مسلسل گیندوں پر ایک چھکا اور چوکا لگا کر پاکستان کو فتح کے مزید قریب پہنچا دیا۔
بارش کے باعث میچ تقریباً دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا۔ ٹاس جیت کر پاکستان نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد تھائی لینڈ نے مختصر پاور پلے میں 20 رنز بنائے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
تھائی لینڈ کی جانب سے نمبر تین بلے باز نانّاپات کونچارونکائی نے سب سے زیادہ 49 رنز بنائے۔ انہوں نے 38 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے سات چوکے لگائے۔
اس سے قبل فاطمہ ثنا نے اپنے پہلے اوور کی دوسری گیند پر تھائی لینڈ کی اوپنر نتھاکان چنتھم کو چھ رنز پر آؤٹ کیا۔
فاطمہ ثنا نے آخری اوور میں نانّاپات کونچارونکائی کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے ان کی نصف سنچری مکمل نہ ہونے دی۔ فاطمہ ثنا نے تین اوورز میں 22 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔
ایشین گیمز ویمنز کرکٹ کے دونوں سیمی فائنلز اتوار 20 ستمبر کو اسی مقام پر کھیلے جائیں گے۔
سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ 20 ستمبر کو ملائیشیا اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔
<p>جاپان کے شہر نشین کے کوروجی ایتھلیٹک پارک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم کو 11 اوورز میں 92 رنز کا ہدف ملا، جسے اس نے آخری اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا (پی سی بی)</p>
.png)
1 hour ago
4




English (US) ·