18 مئی تک ممبرفنانس تعینات نہ کیا تو وزیراعظم کو خود عدالت میں وضاحت دینا ہوگی، جسٹس محسن کیانی

2 days ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی اے ٹریبیونل کے ممبر فنانس کی عدم تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ اگر 18 مئی تک ممبر فنانس تعینات نہ کیا گیا تو وزیراعظم پاکستان کو خود عدالت میں پیش ہونا ہوگا اور وضاحت دینا ہوگی کہ تعیناتی کیوں نہیں کی گئی۔ عدالت نے یہ بھی ہدایت کی کہ سیکریٹری اور سیکرٹری کابینہ بھی پیش ہوں۔ سماعت کے دوران اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ایک ریٹائرڈ جج کو ٹریبیونل کا ممبر تعینات کیا گیا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ ججز نے زیادہ بیڑا غرق کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ججز کو ٹریبونلز میں جانے کا زیادہ شوق ہے، رات کو ان کو سیلوٹ یاد آتے ہیں تو وہ سونے نہیں دیتے، کسی کا دل چاہتا ہے تو این آر سی میں لگ جاتا ہے تو کوئی کسی اور ٹریبیونل میں۔
Read Entire Article