Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
پاکستان کے معروف یوٹیوبر معاذ صفدر اور ان کی اہلیہ صبا معاذ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
صبا معاذ نے انسٹاگرام پر نومولود بیٹی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنائی اور ایک جذباتی پیغام بھی لکھا۔
صبا معاذ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بعض نعمتیں دل کے بے حد قریب ہوتی ہیں کیونکہ انہیں بہت دعاؤں کے بعد حاصل کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی ننھی بیٹی بھی ان کی خوبصورت دعاؤں میں سے ایک تھی جسے اللہ تعالیٰ نے حقیقت بنا دیا۔
بیٹی کی پیدائش پر کنول آفتاب، لائبہ خرم، علیزہ سلطان اور دیگر سوشل میڈیا شخصیات نے جوڑے کو مبارکباد دی۔
واضح رہے کہ معاذ صفدر اور صبا معاذ اپنی فیملی وی لاگنگ کے باعث سوشل میڈیا پر خاصی مقبولیت رکھتے ہیں۔