پاکستان کے مرکزی بینک نے جمعے کو کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو مزید ایک ارب ڈالر واپس کر دیے گئے ہیں جب کہ گذشتہ ہفتے 2.45 ارب ڈالر واپس کیے گئے تھے۔ نئی ادائیگی کے بعد یو اے ای کو 3.45 ڈالر ڈیپازٹ کی واپسی کا عمل مکمل ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی ایکس پوسٹ میں بتایا کہ ’سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 23 اپریل 2026 کو متحدہ عرب امارات کے ابوظبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (اے ڈی ایف ڈی) کو ایک ارب امریکی ڈالر کے ڈیپازٹ کی ادائیگی کر دی ہے۔ گذشتہ ہفتے 2.45 ارب ڈالر کے یپازٹس واپس کیے گئے تھے۔ اس سے یو اے ای کو 3.45 ارب ڈالر کے کل ڈیپازٹس کی ادائیگی مکمل ہو گئی ہے۔‘
متحدہ عرب امارات نے 2018 میں پاکستان کو دو ارب ڈالر فراہم کیے تھے۔ بعد ازاں اس ڈیپازٹ کو سالانہ بنیادوں پر توسیع دی جا رہی تھی۔ 2023 میں، یو اے ای نے اسلام آباد کو بیرونی مالیاتی ضروریات پوری کرنے میں مدد دینے کے لیے ایک ارب ڈالر کا ایک مزید ڈپازٹ دیا جبکہ 45 کروڑ ڈالر کی ایک سہولت 97-1996 سے چلی آ رہی تھی۔
دو طرفہ ڈپازٹ انتظامات کے تحت پاکستان نے اپریل کے آخر تک یو اے ای کو کل 3.5 ارب ڈالر واپس کرنے تھے۔
State Bank of Pakistan repaid deposit of US$ 1 billion to Abu Dhabi Fund for Development (ADFD) UAE on 23April2026. Deposits of $2.45 billion were repaid last week. This completes the repayment of total deposits of $3.45 billion to UAE.
— SBP (@StateBank_Pak) April 24, 2026پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے تحت جون 2026 میں موجودہ مالی سال کے اختتام تک زرمبادلہ کے ذخائر کو 18 ارب ڈالر تک بڑھانا ہے۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس مقصد کے لیے سعودی عرب نے رواں ماہ پاکستان کے سیٹٹ بینک میں 3 ارب ڈالر ڈیپازٹ کروا دے ہیں۔
پاکستان کے مرکزی بینک نے منگل کو کہا کہ اسے سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط موصول ہو گئی ہے، جس سے ملک کو انتہائی ضروری مالی معاونت ملی ہے۔ اس سے قبل 15 اپریل کو سعودی عرب سے دو ارب ڈالر ڈیپازٹ کی رقم منتقل ہوئی تھی۔
پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس ماہ اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب نے زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے کے لیے پانچ ارب ڈالر کے پہلے سے موجود ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع بھی کر دی ہے۔
.png)
2 hours ago
1



English (US) ·