یو اے ای: ٹریفک حادثے سے 14 اموات، زخمیوں میں پاکستانی شامل

3 days ago 13

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے جمعرات کو بتایا کہ ایک ٹرک بے قابو ہو کر سڑک پر متعدد گاڑیوں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 14 افراد جان سے گئے اور مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 30 شہری زخمی ہو گئے جن میں پاکستانی اور انڈین بھی شامل ہیں۔

یہ حادثہ امارت فجیرہ کے داخلی راستے پر واقع ایک سڑک پر پیش آیا۔ فجیرہ پولیس کے مطابق حادثے میں 18 کاریں اور پانچ ٹرک ملوث تھے۔

پولیس نے تصدیق کی کہ مرنے والوں میں اماراتی شہری بھی شامل ہیں جبکہ بعض افراد کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے کی جا رہی ہے۔

انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں

آن لائن ویب سائٹ ’دی نیشن‘ کے مطابق زخمیوں میں اماراتی، عمانی، انڈین، برازیلی، پاکستانی، اردنی اور مصری شہری شامل ہیں۔

ہسپتال میں زیر علاج 30 زخمیوں میں سے 15 کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق ’ٹرک ڈرائیور سڑک پر سفر کے دوران گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا، جس کے نتیجے میں ٹرک پہلے ایک دوسری گاڑی سے ٹکرایا، پھر الٹ کر سڑک پر ٹریفک کی سست رفتاری کے باعث رکی ہوئی متعدد گاڑیوں سے جا ٹکرایا۔‘

بیان میں بتایا گیا کہ حادثہ تقریباً نصف شب کے وقت پیش آیا۔

ٹکر کے نتیجے میں ٹرک میں آگ لگ گئی اور شعلے کئی دوسری گاڑیوں تک پھیل گئے جس کے باعث جانی نقصان زیادہ ہوا۔

پولیس، ایمبولینسز اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ حادثے سے متعلق معلومات کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر انحصار کریں اور افواہوں یا غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے سے گریز کریں۔

فجیرہ پولیس نے شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی، مقررہ رفتار برقرار رکھنے اور خصوصاً رش والے علاقوں میں گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

دبئی میں انڈین قونصل خانے نے بتایا کہ مرنے والوں میں انڈین شہری بھی شامل ہیں۔

Deeply saddened by the tragic road accident in Fujairah that claimed lives of several people, including Indian nationals. The Consulate has reached out to the bereaved families and is closely working with local authorities to provide all possible assistance and support. Our heartfelt condolences and prayers are with the grieving families during this difficult time. Further details are being ascertained. @MEAIndia @IndembAbuDhabi

— India in Dubai (@cgidubai) November 12, 2026

قونصل خانے نے آن لائن جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا، ’قونصل خانہ سوگوار خاندانوں سے رابطے میں ہے اور انہیں ہر ممکن مدد اور معاونت فراہم کرنے کے لیے مقامی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔‘

فجیرہ میں حادثے میں 18 کاریں اور پانچ ٹرک ملوث تھے، زخمیوں میں پاکستانی، انڈین، عمانی اور دیگر ممالک کے شہری شامل ہیں۔
جمعرات, نومبر 12, 2026 - 21:45
Main image: 

<p class="rteright">امارت فجیرہ کے داخلی راستے پر واقع ایک سڑک پر حادثہ پیش آیا جس میں 14 افراد جان سے گئے (یو اے ای&nbsp;وزارت داخلہ)</p>

type: 
SEO Title: 
یو اے ای: ٹریفک حادثے سے 14 اموات، 30 زخمیوں میں پاکستانی شامل
Read Entire Article
Chatroom