یا اللہ! ہم سب کمزور ہیں ہمیں معاف فرما، رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے اختتام پر رقت آمیز دعا

7 hours ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
یااللہ ! ہم سب کمزور ہیں ہم سب کو معاف فرما، عالم اسلام کی خیر فرما، ہمیں آخری نبیؐ کے بتائے ہوئے طریقہ پر چلنے والا بنا،ہماری زندگیوں میں کلمہ طیبہ کی برکتیں نازل فرما، بیشک کلمہ طیبہ والی زندگی ہی دنیا اور آخرت کی کامیابی کی بنیاد ہے، تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ رقت آمیز دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ دعا انڈیا کے مولانا ابراہیم دیولہ صاحب نے کروائی ،مولانا نے کہا یا اللہ ہمیں دین سیکھنے کیلئے اللہ کے راستے میں وقت، جان اور مال خرچ کرنے کی توفیق عطا فرما۔  انہوں نے عالم اسلام کیلئے خیر ، بیماروں کیلئے شفا اور قرض داروں کی قرض سے نجات کی دعا بھی کی۔ اجتماع میں محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے ہیلتھ کیمپ لگائے گئے تھے جو چوبیس گھنٹے کام کرتے رہے۔لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عملہ سید علی رضا بخاری کی زیر قیادت صفائی ستھرائی میں مصروف رہا۔
Read Entire Article
Chatroom