ہیمسٹرنگ انجری کے باعث جوش ہیزل پہلے ایشز ٹیسٹ سے باہر

5 months ago 24

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کے افتتاحی میچ سے قبل آسٹریلیا کو ایک اور دھچکہ لگ گیا کیوں کہ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ ہفتے کو ہیمسٹرنگ انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ 

کپتان پیٹ کمنز کے بعد جوش ہیزل کے بھی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے آسٹریلیا کا بولنگ اٹیک مزید کمزور ہو گیا ہے۔

ہیزل ووڈ بدھ کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ایک ڈومیسٹک میچ کے دوران ممکنہ طور پر ہیمسٹرنگ انجری کے معائنے کے لیے ہسپتال گئے تاہم شروع میں انہیں کھنچاؤ سے کلیئر قرار دے دیا گیا اور وہ ایشیز کے پہلے ٹیسٹ کے لیے پرتھ جانے والے تھے۔

تاہم بعد کے ٹیسٹوں نے 34 سالہ کھلاڑی کی ہیمسٹرنگ انجری کی تصدیق کر دی اور اب ان کی جگہ مائیکل نیسر کھیلیں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے ایک بیان میں کہا کہ ’ابتدائی امیجنگ بعض اوقات کم درجے کی مسل انجری کو کم کر کے دکھا سکتی ہے۔ اسی وجہ سے ہیزل ووڈ پرتھ کا سفر نہیں کریں گے اور انہیں پہلے ایشیز ٹیسٹ میچ سے باہر قرار دے دیا گیا ہے۔

’مائیکل نیسر کو پہلے ٹیسٹ کے لیے آسٹریلوی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ نیسر کو ہیزل ووڈ اور شان ایبٹ کے کور کے طور پر بلایا گیا ہے۔‘

hazelwood.jpg

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ تین جنوری 2024 کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن بولنگ کر رہے ہیں (اے ایف پی)

آل راؤنڈر نیسر آسٹریلیا کے لیے دو ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں، جن میں دسمبر 2021 میں انگلینڈ کے خلاف 275 رنز اور دسمبر 2022 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 419 رنز سے فتح شامل ہیں۔ انہوں نے ٹیسٹ میں سات وکٹیں حاصل کی ہیں۔

ہیزل ووڈ کی انجری کے بعد امکان ہے کہ 31 سالہ برینڈن ڈوگیٹ، جو ابھی تک ٹیسٹ نہیں کھیلے، پرتھ میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کریں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انگلینڈ کے لیے ریلیف

دوسری طرف، انگلینڈ نے سکھ کا سانس لیا جب بڑے فاسٹ بولر مارک ووڈ کو ہیمسٹرنگ انجری سے کلیئر قرار دے دیا گیا۔

فاسٹ بولر ووڈ نے جمعرات کو ایشیز کے وارم اپ میچ میں انگلینڈ الیون کی جانب سے سیکنڈ سٹرنگ انگلینڈ لائنز کے خلاف آٹھ اوور کرانے کے بعد ہیمسٹرنگ میں کھچاؤ کی شکایت کی اور میدان چھوڑ دیا۔

انگلینڈ کے کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے ایک بیان میں کہا کہ ’جمعے کو احتیاطی سکین کے بعد انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ کو ان کے  بائیں ہیمسٹرنگ سے متعلق کسی بھی تشویش سے کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔

’امید نہیں ہے کہ وہ آج، پرتھ کے لائلک ہل پارک میں لائنز الیون کے خلاف انگلینڈ کے وارم اپ میچ کے تیسرے دن، کھیلیں گے۔ ووڈ پہلے ٹیسٹ سے قبل پرتھ میں طے شدہ منصوبے کے مطابق اپنی ٹریننگ جاری رکھیں گے۔‘

Read Entire Article