ہنگو میں سفاک بیٹے نے تیز دھار آلے سے والد کو قتل کر دیا

1 week ago 10

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
ہنگو کے علاقے درسمند میں سفاک بیٹے نے تیز دھار آلے کے وار سے والد کو قتل کر دیا، دوآبہ پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت چند منٹ کے اندر گرفتار کر لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے مقتول لعل گل کی اہلیہ اور ملزم اجمیر کی والدہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے کی وجہ گھریلو ناچاقی بتائی جاتی ہے۔ ڈی پی او ہنگو صلاح الدین کنڈی نے ہدایت کی ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے اور میرٹ پر تفتیش مکمل کی جائے تاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد اور قانونی تقاضوں کے مطابق کیفرِ کردار تک پہنچایا جا سکے۔۔
Read Entire Article
Chatroom