ہنسی مذاق پر سرزنش کرنے والے گارڈ کے لیے امریکی وزیر دفاع کا میڈل

2 days ago 11

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے آرلنگٹن نیشنل قبرستان میں نامعلوم فوجی کی قبر پر ہنسنے پر اپنے وفد کی سرزنش کرنے والے امریکی فوجی کو کسی قسم کی ناراضی ظاہر کیے بغیر تمغے سے نواز دیا۔

پیٹ ہیگستھ نے جمعرات کو ایکس پر پوسٹ میں لکھا: ’ہمیں فوجیوں سے پیار ہے۔ ہمیں معیار سے پیار ہے۔ شاباش سپیشلسٹ۔ آگے بڑھو محب وطن لوگوں۔‘

ایک پینٹاگون اہلکار کے حوالے سے امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے تصدیق کی کہ پیٹ ہیگستھ نے پینٹاگون میں دی اولڈ گارڈ کہلانے والی تھرڈ انفنٹری رجمنٹ کا خیرمقدم کیا، ’جہاں انہوں نے 11 نومبر 2026 کو نامعلوم فوجی کی قبر پر اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے فخر کے ساتھ سپیشلسٹ (تھامس) اگلیسیاس کو جوائنٹ سروس کمنڈیشن میڈل سے نوازا۔‘

وزیر دفاع کی ایکس پوسٹ میں ان کی اگلیسیاس کو تمغہ پہنانے، ان سے مصافحہ کرنے اور چھ مزید فوجیوں کے ساتھ گروپ فوٹو کے لیے پوز دینے کی تصاویر شامل ہیں۔

We love soldiers. We love standards. Well done, Specialist. Carry on Patriots. https://t.co/Uk6ek6oOso

— Secretary of War Pete Hegseth (@SecWar) November 12, 2026

بدھ (11 نومبر) کو سابق فوجیوں کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے بعد پیٹ ہیگستھ، ان کی اہلیہ اور چیف آف سٹاف رکی بوریا، ڈپٹی چیف آف سٹاف پیٹرک ویور اور سینیئر مشیر ٹامی راڈابوگ سمیت عملے کے کئی ارکان قبر کے سامنے تصاویر لینے کے لیے رکے، تاہم ان کی ہنسی نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی۔

جیسے ہی کچھ لوگوں کو ہنستے اور باتیں کرتے سنا گیا، اگلیسیاس جو گشت پر تھے، رکے اور ان کی طرف مڑے۔

انہوں نے پکار کر کہا: ’تمام لوگ ہر وقت خاموشی اور احترام کا ماحول برقرار رکھیں گے۔‘

دی انڈپینڈنٹ کو دیے گئے ایک بیان میں پینٹاگون کے چیف ترجمان شان پارنیل نے سروس ارکان کے لیے محکمے کے احترام کا دفاع کیا اور گارڈ کی مداخلت کو تسلیم کیا۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)

پارنیل کا کہنا تھا کہ ’وزیر اور پورے محکمے نے امریکہ کو محفوظ رکھنے کے لیے ہمارے فوجی مردوں اور خواتین کی دی گئی قربانیوں کا ہمیشہ احترام کیا ہے اور ہمیشہ کریں گے۔ اس پُر وقار دن کو مناتے ہوئے ایک فوجی نے درست اور احترام کے ساتھ سب کو آداب برقرار رکھنے کی یاد دہانی کروائی۔‘

یہ لمحہ تیزی سے وائرل ہو گیا اور سوشل میڈیا صارفین نے ایک ایسی یادگار پر، جہاں آنے والے لوگوں سے احترام ظاہر کرنے کی توقع کی جاتی ہے، اس رویے پر پیٹ ہیگستھ اور ان کے گروپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، تاہم کچھ لوگوں نے پیٹ ہیگستھ کا دفاع کیا اور نشاندہی کی کہ انہوں نے اس مقام پر دیگر نامناسب رویے بھی دیکھے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

نامعلوم فوجی کی قبر ملک کی سب سے مقدس جنگی یادگاروں میں سے ایک ہے، جو جنگ میں مرنے والے نامعلوم امریکی سروس ممبران کے اعزاز میں بنائی گئی ہے۔ تھرڈ امریکی انفنٹری رجمنٹ کے فوجی 1948 سے 24 گھنٹے اس قبر کی حفاظت کر رہے ہیں۔

خاموشی اور احترام برقرار رکھنا محافظوں کے فرائض کا حصہ ہے اور ان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ان زائرین کی سرزنش کریں، جو بہت زیادہ شور مچاتے ہیں یا یادگار کے قواعد پر عمل کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔

ویٹرنز ڈے کا واقعہ پیٹ ہیگستھ کے لیے ایک مشکل ہفتے کے دوران پیش آیا، جو منگل کی رات ایوان نمائندگان میں مواخذے کی ووٹنگ سے بال بال بچے۔

رپبلکن نمائندے تھامس میسی کی جانب سے پیش کیے گئے مواخذے کے آرٹیکلز میں وزیر دفاع پر غیر قانونی احکامات دینے کا الزام لگایا گیا تھا، جس میں کانگریس کی اجازت کے بغیر ایران کے خلاف جنگ چھیڑنا، عام شہریوں کے تحفظ کے قوانین کو نظر انداز کرنا اور ماورائے عدالت اموات کی ہدایت دینا شامل ہے۔

منگل کو ایک پریس کانفرنس کے دوران پیٹ ہیگستھ نے ان الزامات کو ’پالیسی کا تنازع‘ قرار دے کر مسترد کر دیا، جب کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کی حمایت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

گارڈ نے سابق فوجی کے مقبرے پر آنے والے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اوران کے وفد کی ہنسنے پر سرزنش کی تھی۔
جمعہ, نومبر 13, 2026 - 13:30
Main image: 

<p class="rteright">امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ سرزنش کرنے والے فوجی کو 12 نومبر 2026&nbsp;کو جوائنٹ سروس کمنڈیشن میڈل لگا رہے ہیں (پیٹ ہیگستھ ایکس اکاؤنٹ)</p>

type: 
SEO Title: 
ہنسی مذاق پر سرزنش کرنے والے گارڈ کے لیے امریکی وزیر دفاع کا میڈل
origin url: 
https://www.independent.co.uk/news/world/americas/hegseth-medal-tomb-of-the-unknown-soldier-b3084131.html
Read Entire Article
Chatroom