گھر کا صفایا کرنے والی نوکرانی 2 ساتھیوں سمیت گرفتار

4 months ago 17

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
گلبرگ پولیس نے گھر کا صفایا کرنے والی نوکرانی کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس خان نے ٹیم کے ہمراہ ایف سی کچی آبادی سے ملزمان کو ٹریس کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے اے ایس پی راجندر میگھوار کو اسپیشل ٹاسک دیا تھا۔ ترجمان پولیس کے مطابق گھر کے مالکان شادی کے سلسلے میں ملتان گئے تھے، گھر کی نوکرانی نے 2 ساتھیوں سے مل کر ہاؤس رابری کا پلان بنایا۔ ملزمان گھر سے لاکھوں مالیت کی جیولری، ملکی و غیر ملکی کرنسی چوری کر کے فرار تھے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزمان رمشاء، عون اور عمران سے سونا  نقدی برآمد کر لیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن شہر بانو نقوی نے ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس خان و ٹیم کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے التماس ہے اپنے ملازمین کی جانچ پڑتال متعلقہ تھانے سے لازمی کروائیں۔
Read Entire Article