گوجر خان؛ ریلوے میں حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، جعفر ایکسپریس بھی پٹڑی سے اترگئی

1 month ago 14

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
پاکستان ریلویز میں حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، آج ایک اور ٹرین گوجر خان کے قریب پٹڑی سے اتر گئی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی ایک بوگی گوجر خان کے قریب ڈی ریل ہوگئی، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ گزشتہ شب بھی کراچی سے لاہور آنے والی پریمیئم ٹرین شالیمار ایکسپریس کا انجن رائیونڈ جنکشن کے قریب اوور شوٹ ہوگیا تھا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل کھاریاں کے قریب پاکستان ایکسپریس کے ڈی ریل ہونے کا واقعہ پیش آیا تھا۔
Read Entire Article
Chatroom