کھلاڑی ہر چیلنج کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لیے آگے آ رہے ہیں، مائیک ہیسن

2 weeks ago 10

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کی حیثیت سے آگے بڑھنے کا سفر جاری رہنا خوش آئند ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ کھلاڑی ہر چیلنج کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لیے آگے آ رہے ہیں۔ انہوں نے باصلاحیت اور محنتی سپورٹ اسٹاف کو بھی خصوصی طور پر سراہا۔ واضح رہے کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی گئی سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔  
Read Entire Article
Chatroom