کھانا جل گیا ہے تو پھینکیں نہیں! یہ آسان طریقے آزما کر خوشبو اور ذائقہ واپس لائیں

7 hours ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
کھانا پکانے کے دوران کبھی کبھار معمولی سی لاپروائی سالن یا سبزی کو نیچے سے جلا دیتی ہے، جس کے بعد آنے والی جلی ہوئی بو پورے کھانے کا مزہ خراب کر سکتی ہے۔ اگر کھانا بہت زیادہ نہ جلا ہو تو اسے پھینکنے کے بجائے کچن میں موجود چند عام چیزوں کی مدد سے اس کی بو اور ذائقے کو کافی حد تک بہتر کیا جا سکتا ہے۔ جلے ہوئے کھانے کو فوراً الگ کریں کھانا جلنے کا احساس ہوتے ہی چولہا بند کر دیں اور اسے چمچ سے مکس کرنے سے گریز کریں، کیونکہ ایسا کرنے سے برتن کی تہہ میں موجود جلے ہوئے ذرات پورے کھانے میں شامل ہو سکتے ہیں۔ اوپر موجود صحیح کھانے کو احتیاط سے کسی دوسرے صاف برتن میں منتقل کریں اور نیچے لگی جلی ہوئی تہہ کو وہیں چھوڑ دیں۔ دہی یا کریم سے ذائقہ متوازن کریں اگر سالن یا گریوی میں معمولی جلی ہوئی بو باقی ہو تو اس میں ایک سے دو چمچ دہی شامل کیا جا سکتا ہے۔ دہی کی ہلکی کھٹاس ذائقے کو متوازن کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اسی طرح ایسے پکوان جن میں کریمی ذائقہ موزوں ہو، ان میں تھوڑی مقدار میں کریم بھی شامل کی جا سکتی ہے۔ لیموں کا رس جلی ہوئی بو کو کم نمایاں کرنے کے لیے تھوڑی مقدار میں لیموں کا رس بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ بہتر ہے کہ ابتدا میں صرف چند قطرے ڈال کر کھانا چکھیں اور ضرورت کے مطابق مزید رس شامل کریں تاکہ کھانے کا اصل ذائقہ متاثر نہ ہو۔ آلو اور ہرا دھنیا سالن یا گریوی میں کچے آلو کے چند ٹکڑے شامل کر کے اسے تقریباً 10 سے 15 منٹ ہلکی آنچ پر پکایا جا سکتا ہے۔ آخر میں تازہ ہرا دھنیا شامل کرنے سے کھانے میں تازگی آسکتی ہے اور جلی ہوئی بو نسبتاً کم محسوس ہو سکتی ہے۔
Read Entire Article
Chatroom