کوہاٹ؛ نجی اسکول مالک کا 12 سالہ بچے پر تشدد،  حالت تشویشناک

20 hours ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
کوہاٹ کے علاقے خٹک کالونی میں واقع نجی اسکول کے مالک  نے  مبینہ طور پر 12 سے 13 سالہ بچے  کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا۔ واقعے کے بعد متاثرہ بچے کو تشویشناک حالت میں علاج معالجے کے لیے مقامی کے ڈی اے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اطلاع ملنے پر ڈی پی او کوہاٹ ایس ایس پی رائے مظہر اقبال نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران کو ملزم کی گرفتاری اور قانونی کارروائی کے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او کی ہدایات پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم احمد کو گرفتار کرلیا۔ اس موقع پر ڈی پی او کوہاٹ ایس ایس پی رائے مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ بچوں اور خواتین پر تشدد کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ قانون کو ہاتھ میں لینے والے عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
Read Entire Article
Chatroom