Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
کوٹری اسٹیشن پر مال بردار ٹرین کی بوگیوں کے پٹڑی سے اترنے کے واقعے کے 18 گھنٹے بعد بھی اَپ ٹریک بحال نہ ہو سکا۔
تفصیلات کے مطابق اَپ ٹریک کی بحالی کا کام گزشتہ روز سے جاری ہے تاہم مرمتی کام مکمل نہ ہونے کے باعث ٹریک بحال نہ ہو سکا، بحالی میں مزید کئی گھنٹے لگیں گے۔
ٹرینوں کی آمدورفت ڈاؤن ٹریک سے جاری ہے جس کی وجہ سے ٹرینوں کو آمدورفت میں تاخیر کا بھی سامنا ہے۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق 6 بوگیوں کو ٹریک سے دور کیا جا چکا، مزید ایک بوگی کی بحالی اور تباہ شدہ ٹریک کا مرمتی کام باقی ہے، ٹریک کی بحالی جلد کر لی جائے گئی۔